28 جنوری 2015 - 17:18
حماس کی جانب سے حزب اللہ کے حملے کی حمایت کا اعلان

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شبعا کے علاقے میں صیہونی فوجیوں پر حزب اللہ کے حملے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں لبنان کے مقبوضہ شبعا کے علاقے میں صیہونی فوجیوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے کے لئےاپنی حمایت پر تاکید کی ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں خاصطور سے قنیطرہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کا جواب دینا، حزب اللہ لبنان کا مکمل حق ہے اور تحریک حماس، حزب اللہ لبنان کے اس حملے کی حمایت کرتی ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کو قنیطرہ پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑا ہے جیساکہ ان غاصب فوجیوں کو غزہ کے اطراف میں صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی غلطی کا بھی تاوان ادا پڑا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲